کسی لبرل ڈیموکریٹ کے طالبان سربراہ منتخب ہونے کی توقع نہیں تھی ٗصدر اوباما

طالبان کو افغان حکومت سے امن مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے ٗمجھے امن عمل کی کامیابی پر شبہ ہے ٗ مذاکرات شروع ہوئے توامریکہ سمیت کئی ممالک حمایت کرینگے ٗ امریکی صدر

جمعرات 26 مئی 2016 19:04

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ کسی لبرل ڈیموکریٹ کے طالبان سربراہ منتخب ہونے کی توقع نہیں تھی۔ طالبان کو افغان حکومت سے امن مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے تاہم مجھے امن عمل کی کامیابی پرشبہ ہے اور اگر مذاکرات شروع ہوئے تو امریکہ اور دیگر ممالک حمایت کریں گے ۔

(جاری ہے)

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں جی سیون سربراہان مملکت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہاکہ طالبان اپنے مقاصدکے حصول کیلئے تشددکرتے ہیں خدشہ ہے فی الحال طالبان اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

طالبان سمجھ لیں کہ وہ دوبارہ افغانستان پرحکومت نہیں کرسکتے۔ القاعدہ اور داعش سے نمٹنے کیلئے موثر کارروائیاں کیں افغانستان میں القاعدہ اورداعش کومضبوط ہوتانہیں دیکھناچاہتے، داعش کوافغانستان میں پناہ گاہیں بناکرامریکہ پرحملے نہیں کرنے دیں گے۔