چین نے اسٹیل مصنوعات کے خلاف امریکی فیصلے کو مسترد کر دیا

جمعرات 26 مئی 2016 18:29

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) چین نے امریکہ کی جانب سے چینی اسٹیل کے خلاف دیئے جانے والے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے ۔ امریکی وزارت تجارت نے جمعرات کو چین کے اسٹیل کے حوالے سے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی درخواست پر فیصلہ سنایا ہے ۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت تجارت کی جانب سے فیصلہ کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکہ نے جان بوجھ کر چینی اسٹیل کی بہتات پیداوار کو نشانہ بنایا ہے۔اس فیصلہ سے چینی اسٹیل کی کمپنیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے اور ایسے اقدامات سے دونوں ممالک کے مابین کاروباری تعاون کو بھی دھچکا پہنچے گا۔ چین اپنے کاروباری مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے ضروری اقدامات ہر صورت میں اٹھائے گا۔

متعلقہ عنوان :