حقوق نسواں کے قانون پر غور جاری ہے۔مولانا خان شیرانی

اسلام نے خاتون کو بہت زیادہ حقوق دیے ہیں،بیوی کے معاشی حقوق شوہر کی ذمہ داری ہے،خاتون کو اپنی ملکیت رکھنے اور اس کی حفاظت کا حق حاصل ہے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 26 مئی 2016 16:56

حقوق نسواں کے قانون پر غور جاری ہے۔مولانا خان شیرانی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مئی۔2016ء):اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ حقوق نسواں کے قانون پر غور جاری ہے،اسلام نے خاتون کو بہت زیادہ حقوق دیے ہیں،بیوی کے معاشی حقوق شوہر کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے حقوق نسواں کا بل منظوری کے بعد ہمیں بھجوایا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ خیبرپختونخواہ حکومت نے بل منظور ہونے سے پہلے ہمیں بھجوایا۔انہوں نے کہا کہ خاتون کو اپنی ملکیت رکھنے اور اس کی حفاظت کا حق حاصل ہے۔ مولانا شیرانی نے ایک سوال پر کہا کہ خاتون اگر مرتد ہوجائے تو اس کا قتل واجب نہیں ہے،بلکہ خاتون اگر مرتد ہوجائے تو اسے سمجھایا جائے۔جبکہ مرد مرتد ہوجائے تو تین دن کی مہلت کے بعد اسے سزا دی جائیگی۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ اسلام نے خاتون کو بہت زیادہ حقوق دیے ہیں۔بیوی کے معاشی حقوق شوہر کی ذمہ داری ہے۔