بجٹ مالی سال 2016-17 کا حجم رواں مالی سال سے زیادہ ہوگا،مظفرسیدایڈووکیٹ
وفاق صوبے میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے محاصل کی بروقت ادائیگی یقینی بنائے ،وزیرخزانہ کا پری بجٹ سمینار سے خطاب
جمعرات 26 مئی 2016 16:52
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے محاصل کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائی جائے بجٹ مالی سال 2016-17 کا حجم رواں مالی سال سے زیادہ ہوگا جس میں ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائیگاپشاور میں پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے کہاکہ وفاق ہمارے ساتھ پنجاب کی طرح رویہ رکھے اور پن بجلی کے علاوہ دیگر محاصل میں 70 ارب روپے سے زائد بقایاجات کی بروقت ادائیگی یقینی بنائے تو اگلے مالی سال کا بجٹ پانچ کھرب سے زائد کاہوگا۔
صوبائی وزیر خزایہ مظفر سید نے بتایاکہ ترقیاتی بجٹ کا 85 فیصد استعمال یقینی بنایا جائیگا ۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائیگا اور صوبے نے جو تجاویز دی ہیں وفاق نے اس کا خیر مقدم کیا پری بجٹ سیمینار کے دوران صوبائی وزیر خزانہ نے وفاق کو اپنے رواں مالی سال کے بجٹ کے خامیوں کا ذمہ دارقرار دیا تاہم اپنے محاصل کے حوالے سے صوبائی حکومت کی کارکردگی کوتسلی بخش قرار دیا اور بتایاکہ تعلیم ، صحت اور توانائی کے منصوبوں پر خاطر خواہ رقم خرچ کی جائیگی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.