چین کا صوبہ ہیبائی لوہے اور فولاد کی پیداوار میں مزید کمی کرے گا

جمعرات 26 مئی 2016 16:43

شائیجیاژوانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) شمالی چین کے صوبہ ہیبائی جو کہ ملکی فولاد کا ایک چوتھا پیدا کرتا ہے نے امسال لوہے اور فولاد کی پیداوار میں کمی کے اپنے اہداف میں اضافہ کر دیا ہے، صوبائی گورنر ژانگ چنگ وے نے جمعرات کو کہا کہ خام لوہے کی پیداوار میں جنوری میں مقرر کئے جانے والے 10 ملین ٹن ہدف کے مقابلے میں 17.26ملین ٹن کم کی جائے گی جبکہ قریباً44.

(جاری ہے)

22ملین ٹن سٹیل کی پیداوار ختم کی جائے گی جو کہ 8ملین ٹن کے قبل ازیں کے ہدف سے زائد ہو گی، نئے اہداف مرکزی حکومت کے ایک ماحولیاتی معائنہ گروپ کی طرف سے زبردست نکتہ چینی کے بعد قائم کئے گئے ہیں، اس معائنہ گروپ نے 2800سے زائد ماحولیاتی خدشات کو بے نقاب کیا ہے، پیداوار میں کمی کی ذمہ داری ٹانگشان، خاندان، چن وان وانگ ڈاؤ اور لانگ فانگ شہروں کے درمیان تقسیم کی گئی ہے، یہ چاروں ہیبائی میں چار اہم صنعتی شہر ہیں۔