ملتان ، نجی کمپنی کی تیز رفتار بس ٹرک سے ٹکرا گئی ،بس ہوسٹس جاں بحق،ڈرائیور سمیت 5 افراد شدید زخمی

جمعرات 26 مئی 2016 16:32

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) ملتان میں نجی کمپنی کی تیز رفتار بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے باعث بس ہوسٹس جاں بحق جبکہ بس ڈرائیور سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

لاہور سے ملتان آنے والی نجی کمپنی کی تیز رفتار بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی اور اس حا دثے کے نتیجے میں نجی کمپنی کی بس ہوسٹس موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ بس ڈرائیور سمیت 5 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والوں اور جاں بحق ہونے والی بس میزبان کو ریسکیوکی ٹیموں نے نشتر اسپتال کی ایمر جنسی وارڈ میں منتقل کر دیا ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق بس ڈرائیور سمیت دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ مسافروں کے مطابق بس کا ڈرائیور سو گیا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔