وزارت داخلہ نے مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا

جمعرات 26 مئی 2016 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) وزارت داخلہ نے مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے گھر سے 70کروڑ کی رقم برآمد ہونے کے بعد نیب نے مشیر خزانہ خالد لانگو کو بھی شامل تفتیش کیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے کے بعد نیب نے خالد لانگو کو کرپشن الزامات کے تحت گرفتار کرلیا تھا۔ جمعرات کو نیب کوئٹہ کی طرف سے وزارت داخلہ کو خالد لانگو کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی جس پر وزارت داخلہ نے اس درخواست پر خالد لانگو کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا۔

متعلقہ عنوان :