نیپرا نے پن بجلی ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 مئی 2016 16:23

نیپرا نے پن بجلی ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26مئی2016ء) : نیپرا نے پن بجلی ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت کو پن بجلی منافع کی ادائیگی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

نیپرا نے بتایا کہ بجلی صارفین سے چالیس ارب روپے وصول کیئے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے واپڈا کو نیپرا سے منظوری حاصل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ نیپرا کے مطابق واپڈا 25 ارب روپے گذشتہ سالوں کے منافع کی مد میں ادا کرے گا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کی مد میں 15 ارب روپے پن بجلی منافع ادا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :