طیاروں کی کمی ،فنی خرابیوں کے باعث مختلف ایئر لائنز کی 7پروازیں منسوخ ،8گھنٹوں تاخیر کا شکار

جمعرات 26 مئی 2016 16:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر مختلف ایئر لائنز کی 7پروازیں منسوخ جبکہ 8پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔لاہور ایئرپورٹ پر قائم فلائیٹ انکوائری کے مطابق طیاروں کی کمی کے باعث پی آئی اے کی لاہور سے جدہ جانے والی عمرہ پرواز پی کے735 ،پی آئی اے کی لاہور سے جدہ جانے والی اضافی عمرہ پرواز پی کے 7732، شاہین ایئر کی لاہور سے کوالالمپور جانے والی پرواز 872، مالنڈو ایئر کی کوالالمپور سے لاہور آنے والی پرواز131، مالنڈو ایئر کی لاہور سے کوالالمپور جانے والی پرواز 132، ایئربلیو کی لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز412، اور ایئربلیو کی شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز 413 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایئربلیو کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز430سات گھنٹے جبکہ ایئربلیو کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز410پچیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ سعودی ایئر کی لاہور سے ریاض جانے والی پرواز791تیتسمنٹ، ایمریٹس کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز623 تیس منٹ، اور پی آئی اے کی لاہور سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 725ایک گھنٹہ پندرہ منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ پی آئی اے کی دمام سے آنے والی پرواز پی کے 248چوالیس منٹ، عمان ایئر کی مسقط سے آنے والی پرواز 341 چونتیس منٹ جبکہ شاہین ایئر کی کویت سے آنے والی پرواز422 چونتیس منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔