بنوں ٹاؤن شپ پولیس کی کامیاب کارروائی ،ملزم سے چرس برآمد کر کے گرفتار کرلیا

جمعرات 26 مئی 2016 16:19

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) بنوں ٹاؤن شپ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم نیاز اللہ سے 60کلو چرس برآمد کرکے دھر لیا ، ملزم سے اہم انکشافات کی توقعات، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں قاسم علی خان کی خصوصی ہدایت پر DSPرورل فلک نواز بنگش نے DSPآفس تھانہ ٹاؤن شپ میں پُرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ ٹاؤن شپ پولیس کے SHOغلام محمد خان مروت کو انتہائی ذرائع سے اطلاع ملی کہ ٹاؤن شپ Bبلاک میں نیاز اللہ ولد امان اللہ سکنہ خدر خیل میر علی شمالی وزیرستان حال بنوں ٹاؤن شپ کے گھر میں منشیات کی بھاری مقدار موجود ہے۔

DSPفلک نواز بنگش کی قیادت میں چھاپہ مار پارٹی نے IDPs نیاز اللہ کے گھر پر چھاپہ مار کر 60کلو چرس برآمد کی گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رورل کے علاقہ میں منشیات فروشوں، اغواء کاروں ، ہوائی فائرنگ کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہیں۔ DSPفلک نواز بنگش نے کہا کہ پولیس اپنی ڈیوٹی انتہائی ایمانداری سے ادا کرتے ہیں اور عوام کی تعاون کے بغیر جرائم کا روکنا نا ممکن ہے ۔ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون ایک دوسرے کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے علاقے میں پولیس کی گشت بڑھا دی ہے اور میں عوام سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ جہاں بھی کوئی مشکوک شخص نظر آئے تو فوراََ پولیس کو اطلاع کرے ۔ پولیس انشاء اللہ فوری ایکشن لے گی۔

متعلقہ عنوان :