پشاور کے پتنگ چوک میں ایف سی پر حملے کا مقدمہ درج کر لیاگیا

جمعرات 26 مئی 2016 16:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) پشاور کے پتنگ چوک میں ایف سی پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا،حملہ آوروں نے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

پشاور کے فقیر آباد پولیس اسٹیشن کی حدود پتنگ چوک میں گزشتہ روز ایف سی پر ہونے والے حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،فقیر آباد پولیس نے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے ،مقدمے میں قتل اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں ،حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی ،پتنگ چوک میں فائرنگ میں ایف سی کے ڈسٹرکٹ افیسر امیر بادشاہ سمیت تین ایف سی اہلکار فائرنگ سے جاں بحق ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :