اے این ایف کی ملیر میں کارروائی،کروڑوں کی منشیات برآمد، ملزم گرفتار

جمعرات 26 مئی 2016 16:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) اے این ایف نے ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے غازی آباد سے بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لے لی ہے۔ اے این ایف کو اطلاع دی گئی کہ ملیر میں منشیات فروش گروہ سرگرم ہے جس کے بعد چھاپہ مارا گیا اور دو ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 13کلو گرام افیون اور 442کلو چرس برآمد کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات کو ایک گھر کے اندر گودام میں چھپایا گیا تھا جسے ملزمان کراچی اور سندھ کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی سمگل کرتے تھے جبکہ انکے قبضے سے ملنے والی چرس اور افیون کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ ملزما ن کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے اور ان سے سہولت کاروں کے علاوہ منشیات کی سمگلنگ کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔