آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا ‘محکمہ موسمیات

جمعرات 26 مئی 2016 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگاتاہم اگلے دو روز کے دوران بالائی فاٹا ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کے دوران بعض مقامات پر تیز ‘ ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان محمد فاروق نے بتایا کہ اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک ‘ ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور،سکھر، لاڑکانہ نواب شاہ، میرپورخاص،شہید بینظیر آباد،حید رآباد ، کوئٹہ سبی اور مکران ڈویژن شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے تاہم ملتان، بہاولپور،سکھر، لاڑکانہ ،میرپورخاص،شہید بینظیر آباد، حید رآباد اور کوئٹہ ڈویژن میں تیز ‘گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے ‘گرمی کی شدت باعث ان علاقوں میں تیز ‘گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان: بونجی03،سکردو02اور گلگت میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق موہنجوداڑو 48، لاڑکانہ، دادو، شہید بینظیر آباد، پڈعیدن، جیکب آباد46 ،سکھر 45( بلوچستان )سبی 47، نوکنڈی 44، دالبندین، تربت43 ڈگری سینٹی گریڈ ‘ لاہور میں کم سے کم 25، کراچی 28، اسلام آباد 20، کوئٹہ 18، پشاور 23، گلگت 12، چترال 13اور ہنزہ میں 09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :