ملتان ‘ یونین کونسل کے ناظم سلیم کا گندگی کے خلاف احتجاج ‘ گندگی سے بھرا ٹرک ڈی سی او آفس کے مین گیٹ کے آگے پھینک دیا

جمعرات 26 مئی 2016 16:17

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) ملتان میں یونین کونسل کے ناظم سلیم نے گندگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گندگی سے بھر ا ٹرک ڈی سی او آفس کے مین گیٹ کے آگے پھینک دیا ۔جمعرات کو ملتان کی مقامی یونین کونسل 35کے ناظم سلیم اللہ نے شہر میں بڑھتی ہوئی گندگی کے خلاف انوکھا احتجاج کیا اور علاقہ بھر کا کوڑا ٹریکٹر ٹرالی میں لادکر ڈی سی او آفس کے مین گیٹ کے آگے پھینک دیا ۔

(جاری ہے)

سلیم اللہ خان نے بتایا کہ بار بار شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی او کوڑا کرکٹ ہٹانے کی درخواست کی گئی تاہم متعلقہ حکام نے توجہ نہیں دی انہوں نے کہا کہ ڈی سی او اور ویسٹ مینجمنٹ کو کئی بار کہا کہ خدارا شہر سے گندگی ہٹائیں اور صفائی کا کام باقاعدگی سے کریں تاہم ان کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی جس کے بعد حکام سے انوکھا احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سلیم اللہ نے کچرے سے بھری گاڑی ڈی سی او آفس کے اندر لے جانے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں ٹرالی سمیت اندر جانے کی اجازت نہ دی تو انہوں نے گیٹ کے سامنے پھینک دیا۔

متعلقہ عنوان :