بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے پرکشش مراعات دی جا رہی ہیں،ایم ڈی پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ

جمعرات 26 مئی 2016 16:12

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر شاہ جہان مرزا نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے پرکشش مراعات دی جا رہی ہیں، ملکی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے، 2020ء تک بجلی کی طلب 31ہزار میگاواٹ ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں بجلی کی پیداوار سے متعلق 8ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھا رہی ہے، پرائیویٹ کمپنیاں پرکشش مراعات اور حکومت کی مفید پالیسیوں کی وجہ سے اس شعبے میں بھرپور دلچسی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے 28منصوبوں سے 16ہزار 212میگا واٹ بجلی کی پیداوار متوقع ہے، پی پی آئی بیز بجلی کی پیداوار میں اضافے اور نجی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :