کھیلوں کی فروغ کے خدمات پر اویس اسد خان کو 5 جون کو گولڈ میڈل دیا جائے گا

جمعرات 26 مئی 2016 15:24

کراچی ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا کھیلوں کے فروغ اور ترقی میں اعلیٰ خدمات پر نیشنل بینک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کو قائد اعظم گولڈ میڈیل دینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایوارڈ کی تقریب 5 جون بروز اتوار صبح ساڑھے 9 بجے کمشنر آفس کراچی میں منعقد ہوگی۔ کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ نیشنل بینک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کو قائد آعظم گولڈ میڈیل ایورڈ سے نوازیں گے۔

متعلقہ عنوان :