مالی سال کا اختتام قریب، ایف بی آر کی 2557 ارب روپے ٹیکس وصولیاں

جمعرات 26 مئی 2016 14:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے رواں مالی سال کے تقریباً گیارہ ماہ میں 2557 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں، ریکارڈ ہدف حاصل ہونے کی صورت میں ایف بی آر تاریخ رقم کر لے گا۔ذرائع کے مطابق مئی کے 24 دنوں میں 212 ارب روپے کا ٹیکس وصول ہوا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 50 ارب روپے زائد ہیں۔

(جاری ہے)

مئی 2015 میں 162 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی تھی۔

اس طرح رواں مالی سال میں اب تک 2557 ارب روپے کا ٹیکس وصول ہو چکا ہے جبکہ مالی سال 2014-15ء میں 2811 ارب روپے کا ٹیکس وصول ہوا تھا۔اگر ایف بی آر 35 روز کے دوران 547 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کر لیتا ہے تو یہ تاریخ میں پہلا موقع ہو گا جب ادارہ ہدف میں تبدیلی کئے بغیر ٹیکس اہداف کی حصولی کیساتھ ساتھ3ہزار کا ہندسہ بھی عبور کرنے میں کامیاب ہو گا۔

متعلقہ عنوان :