سعودی حکومت نے آئی ٹی شعبہ میں 20 ہزار شہر یو ں کی تر بیت مکمل کر لی
جمعرات 26 مئی 2016 14:31
جدہ ،فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) سعودی حکومت نے اپنے ملک میں موبائل ، سوفٹ وییئر ، ٹیلی فون اور آئی ٹی کے شعبہ میں 20 ہزار گریجویٹ سعودی شہریت رکھنے والے لڑکے اور لڑکیوں کی ٹریننگ مکمل کر لی ہے ۔ اس ٹریننگ کی وجہ سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لاکھوں افراد سعودی عرب میں نہ صرف بے روزگار ہو جائیں گے بلکہ ان کے ویزے کی معیاد ختم ہونے پر انہیں واپس بھیج دیا جائے گا ۔
آن لائن کے مطابق سعودی حکومت نیشلائزیشن پروگرام کے تحت شعبہ آئی ٹی میں اپنے شہریوں جن میں مرد و خواتین شامل ہیں ان کو ملک بھر میں 76 ہزار بزنس سینٹروں میں کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ابتدائی طورپر یکم رمضان کو ان کو کسٹمر سروس سینٹروں میں جہاں اکثریت پاکستانی نوجوانوں کی ہے کی جگہ 7154 گریجویٹ سعودی شہریت رکھنے والے لڑکے اور لڑکیوں کو کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا اور یہ تمام کام سعودی حکومت کے فیصلے کے مطابق تین ماہ میں مکمل ہو گا آن لائن کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سعودی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں شعبہ آئی ٹی ، ٹیلی فون کی ریپئرنگ ، سافٹ ویئر کا کام کرنے والے اور موبائل فون فروخت کرنے کا کاروبار اب سعودی شہری کریں گے ۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.