آئندہ مالی سال کے لیے شرح نمو کے ہدف میں کمی کا امکان

جمعرات 26 مئی 2016 14:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) گزشتہ 2 برسوں سے معاشی شرح نمو کا مقرر ہدف حاصل نہ ہونے کے بعد حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے شرح نمو کے ہدف میں ہی کمی کر دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2 سال اور رواں سال معاشی ترقی کی شرح کا ہدف پورا نہ ہونے کے بعد حکومت نے اس سال پہلے سے ہی معاشی ترقی کا ہدف کم کر دیا۔ آئندہ مالی سال کے لیے معاشی ترقی کا ہدف 5.7 فیصد رکھے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق تنقید سے بچنے کے لیے حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ حکومت نے وسط مدتی ورکنگ پیپر میں آئندہ سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف ساڑھے 6 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔رواں سال زراعت کی خراب صورتحال کے بعد آئندہ سال کے لیے زراعت کی ترقی کا ہدف 3.48 ہونے کا امکان ہے۔ صنعتی ترقی کا ہدف 7۔7 فیصد تک ہونے کا امکان ہے۔ مہنگائی کا ہدف 6 فیصد جبکہ فی کس آمدنی کا ہدف 17 سو ڈالر کے لگ بھگ ہونے کا امکان ہے۔