محمد حفیظ کی انجری نے پی سی بی کو مشکل میں ڈال دیا

جمعرات 26 مئی 2016 14:29

محمد حفیظ کی انجری نے پی سی بی کو مشکل میں ڈال دیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی ۔2016ء )قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کی انجری نے سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ سمیت کرکٹ بورڈ کو مشکل میں ڈال دیا ہے ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ کو اوپنر کی سکین رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس میں انکی 100فیصدفٹنس ثابت نہیں ہوسکی ہے ۔

(جاری ہے)

حفیظ کو کہنی کی انجری کے باعث ایک ہفتہ آرام کی ہدایت کی گئی ہے جس دوران کچھ دن بعد ان کا ایک اور سی ٹی سکین کیا جا ئے گا ، پروفیسر کی 30مارچ سے شروع ہونے والی سکلز کیمپ میں شرکت بھی مشکوک نظر آرہی ہے ۔35سالہ حفیظ مارچ میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان کے فٹ نے ہونے کی صورت میں دورہ انگلینڈ کے لیے قرعہ خرم منظور کے نام نکلنے کاامکان ہے ۔