عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جمعرات 26 مئی 2016 14:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 15 سینٹ کا اضافہ ہونے سے قیمت رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)


تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں جمعرات کے روز خام تیل کی قیمت میں 15 سینٹس اضافے ہوا ہے جس کے بعد خام تیل 49.86 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے جو کہ رواں سال کی بلند ترین سطح ہے۔ علاوہ ازیں برنٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 38 سینٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برٹ کروڈ آئل کی قیمت 50 اعشاریہ 12 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال خام تیل کی قیمتیں 13 سال کی کم ترین سطح 28 ڈالر پر آئی تھیں۔ رواں سال خام تیل کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ تیل کی رسد میں خلل ہے۔

متعلقہ عنوان :