دورہ انگلینڈ کیلئے16رکنی پاکستان اے ٹیم کا اعلان کردیا گیا

جمعرات 26 مئی 2016 14:27

دورہ انگلینڈ کیلئے16رکنی پاکستان اے ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) دورہ انگلینڈ کیلئے16رکنی پاکستان اے ٹیم کا اعلان کردیا گیادورہ انگلینڈ کیلئے سولہ رکنی پاکستان اے ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ قومی اے ٹیم انگلینڈ لائنز اور سری لنکا اے ٹیم کے خلاف میچز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دورہ انگلینڈ کے لئے پاکستان اے ٹیم میں تین اوپنرزرکھے گئے ہیں جن میں شرجیل خان، فخرزمان اورمجاہدعلی شامل ہیں،مڈل آرڈرمیں سعودشکیل، بابراعظم، عمرصدیق اورعبدالرحمٰن۔

فاسٹ باوٴلرزمیں حسن علی، میرحمزہ، محمد عباس، عزیز اللہ ، بلاول بھٹی۔آل راوٴنڈرز میں محمد نواز جبکہ اسپنرز میں محمد اصغر اور شاداب خان کو رکھا گیا ہے جبکہ محمد حسن وکٹ کیپر ہوں گے۔ٹیم کے کپتان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ دورہ انگلینڈ کے دوران قومی اے کرکٹ ٹیم انگلینڈ لائنز اور سری لنکا اے ٹیم کے خلاف چار روزہ،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔