ہالی وڈ اداکارہ ہیلن کارٹر 46 بر س کی ہو گئیں

جمعرات 26 مئی 2016 14:06

ہالی وڈ اداکارہ ہیلن کارٹر 46 بر س کی ہو گئیں

لاس اینجلس ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) ہالی وڈ کی معروف اداکارہ ہیلن کارٹر 46 بر س کی ہو گئیں ہیں۔ 26 مئی 1966 کو لندن میں پیدا ہونے والی ہیلن نے فنی زندگی کا آغاز 1983 میں کیا ان کی پہلی فلم ” اے پیٹرن آف روزز“ تھی۔

(جاری ہے)

ہیلن کو 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم” دی کنگز سپیچ“ میں ملکہ برطانیہ کے کردار نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ ان کی مشہور فلموں میں ماسک،براؤں بییرز ویڈنگ، فائٹ کلب اور پلینٹ آف دی ایپس شامل ہیں۔ انھوں نے اکیڈمی ایوارڈ اور بیسٹ ایکٹرس ایورڈ سمیت کئی اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔