ایشیائی حصص بازاروں میں ملا جلا رجحان

جمعرات 26 مئی 2016 14:00

ٹوکیو ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) ایشیائی حصص بازاروں میں جمعرات کو ملا جلا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ خام تیل کے نرخوں میں اضافے کی صورتحال اور جاپان میں جی سیون اجلاس کا آغاز ہے۔

(جاری ہے)

وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران ملک کا اہم ترین نکی 225 انڈیکس 0.29 فیصد یا 48.28 پوائنٹس کے اضافے سے 16805.63 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.28 فیصد یا 3.79 پوائنٹس کی بہتری سے 1346.67 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تاہم ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں 0.3 فیصد اور شنگھائی حصص بازار میں 0.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سڈنی اور سئیول سٹاک ایکسچینجز میں استحکام کی صورتحال رہی۔