خام تیل کی قیمتوں میں اضا فہ کا رحجان

پہلی مرتبہ 50 ڈالر فی بیرل کی حد عبور

جمعرات 26 مئی 2016 14:00

سنگاپور ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کے نرخوں میں اضافے کی صورتحال رہی اور برینٹ نارتھ سی کروڈ رواں سال پہلی مرتبہ 50 ڈالر فی بیرل کی حد عبور کر گیا۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ نارتھ سی کروڈ کے جولائی میں ترسیل کے معاہدے 27 سینٹ کے اضافے سے 50.01 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جولائی میں ڈیلیوری کے سودے 21 سینٹ کے اضافے سے 49.77 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق خام تیل کے نرخوں میں اضافے کی وجہ امریکی کروڈ انونٹریز میں کمی کے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ کا اجراء ہے جس کے مطابق 20 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران امریکی کمرشل کروڈ آئل انونٹریز میں 4.2 ملین بیرل کی کمی ہوئی۔