امبر ہرڈ نے جونی ڈپ سے علیحدگی اختیار کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا

جمعرات 26 مئی 2016 13:54

امبر ہرڈ نے جونی ڈپ سے علیحدگی اختیار کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا

لاس اینجلس ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) ہالی وڈ اداکارہ امبر ہرڈ نے اپنے شوہر اداکار جونی ڈپ سے علیحدگی اختیار کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق 30 سالہ اداکارہ نے 52 سالہ جونی ڈپ سے شادی کے 15 ماہ بعد طلاق لینے کے لئے لاس اینجلس کی اعلی عدالت میں کیس درج کرادیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ناقابل مفاہمت اختلافات علیحدگی کا سبب بنے۔واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کوحال ہی میں آسٹریلیا میں غیر قانونی طور پر دو کتے لانے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔