جیکلولین فرنینڈس چیتوں کو بچانے کے لئے عوام میں شعور اجاگر کریں گی

جمعرات 26 مئی 2016 13:54

جیکلولین فرنینڈس چیتوں کو بچانے کے لئے عوام میں شعور اجاگر کریں گی

ممبئی۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ جیکلولین فرنینڈس جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف اقوام متحدہ کی مہم کا حصہ بن گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق جنگلی حیات کی مہم کا آغاز گزشتہ روزکینیا کے دارلحکومت نیروبی میں ہوا جس کا مقصدجنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف لاکھوں لوگوں کو متحرک کرنا ہے۔اس مہم کو اقوام متحدہ کے خیرسگالی سفیروں سمیت دنیا بھر سے مشہور شخصیات اور فنکاروں کی طرف سے حمایت حاصل ہے۔اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی اس مہم کا حصہ ہیں اور وہ چیتوں کو بچانے کے لئے عوام میں شعور اجاگر کریں گی۔