رحیم یار خان، غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، سید علی رضا

جمعرات 26 مئی 2016 13:45

رحیم یار خان۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس رحیم یار خان سید علی رضا نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر شہر اور نواحی علاقوں میں غیر قانونی طورپر گیس کی ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ کسی کو عوام کی جان ومال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز خانپورمیں اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ غیر قانونی گیس کی ریفلنگ کرنے والی دکانوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

ان دکان مالکان میں غلام یاسین ، عبدالرؤف اور محمد اکرم ایل پی جی گیس سنٹر کو جرمانے عائد کئے۔ اس موقع پر سید علی رضا نے کہاکہ ڈی سی او کیپٹن(ر) محمد ظفر اقبال کی خصوصی ہدایات پرغیر قانونی گیس کی ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے جو پورے ضلع میں جاری رہیگا، کوئی دکاندار جو گیس کی ریفلنگ میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی اوربھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :