رحیم یار خان، میپکوعملہ کی کارروائی ، بجلی چور ی میں ملوث 11 صارفین کے خلاف مقدمات درج

جمعرات 26 مئی 2016 13:44

رحیم یار خان۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء)گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے ساتھ بجلی کی چوری میں بھی اضافہ ہوگیا میپکو کے عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چور ی میں ملوث 11 صارفین کو رنگے ہاتھوں دھرلیا پولیس نے مقدمات درج کرلیے ،ذرائع کے مطابق ایس ڈی او میپکو رحیم یار خان کو اطلاع ملی کہ کوٹلہ نیازی اور پکالاڑاں کے علاقوں میں صارفین ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کررہے ہیں جس پر میپکو کے عملہ نے ان علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 صارفین جمیل احمد، خان محمد، پیر بخش وغیرہ کو رنگے ہاتھوں پکڑکر ان کی برقی تنصیبات کاٹ دیں بعد ازاں ایس ڈی او میپکو کے تحریری مراسلہ پر پولیس نے ان بجلی چور صارفین کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔