ممبئی : کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، تین افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 مئی 2016 13:44

ممبئی : کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، تین افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26مئی2016ء) :ممبئی میں واقعہ ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ حادثےکی جگہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، ریسکیو ٹیموں کی مدد سے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کی بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :