دبئی: غیر ملکی کو کوکین سمگلنگ کے جرم میں چار سال قید کی سزا

جمعرات 26 مئی 2016 13:44

دبئی: غیر ملکی کو کوکین سمگلنگ کے جرم میں چار سال قید کی سزا

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26مئی 2016ء) : دبئی کی مقامی عدالت نے ایک غیر ملکی کو 93گرام کو کین سمگلنگ کرنے کا جرم ثابت ہو نے پر چار سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولینڈ سے تعلق رکھنے والے کمر شل پروڈیوسر کے سامان کی دبئی ائر پورٹ جب تلاشی لی گئی تو اسکے سامان سے ٹافیاں ملیں تھیں ۔ جن کے اندر ملزم نے کوکین چھپائی تھی۔ پولش شہری کا کہنا تھا کہ اسنے وہ ساری ٹافیاں اپنے ملک سے خریدی تھیں، لیکن اس کو نہیں پتہ اس میں کو کین ہے ۔ مگر عدالت نے پولیس کیطرف سے کی گئی تحقیقات کی روشنی میں پولش شہری کو اپنے استعمال کے لیئے منشیات رکھنے پر چار سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

متعلقہ عنوان :