سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کل عنبرینقتل کیس میں مدعی کی حیثیت سے عدالت میں پیش ہوں گے

جمعرات 26 مئی 2016 13:41

ایبٹ آباد۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) گلیات کے علاقہ مکول پائیں میں عنبرین قتل کیس میں سپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا اسد قیصر کل جمعہ کو مدعی کی حیثیت سے عدالت میں پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان سپیکر صوبائی اسمبلی وسیم شہزاد خٹک نے اس حوالہ سے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مکول واقعہ کے بعد سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے دورہ ایبٹ آباد کے موقع پر عنبرین قتل کیس میں از خود مدعی بننے کا اعلان کیا تھا، (آج) تاریخ پیشگی پر سپیکر اسد قیصر خود عدالت میں پیش ہو کر عنبرین کے لواحقین کو انصاف دلانے کے وعدے کو عملی جامع پہنائیں گے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکن، سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت دیگر تنظیموں کے لوگ بھی عدالت میں موجود ہوں گے۔ یاد رہے کہ 16 سالہ عنبرین کو گلیات کے علاقہ مکول پائیں میں نام نہاد جرگہ کے فیصلہ کے بعد قتل کرکے نعش نذر آتش کر دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :