سرائے نعمت خان میں سوکا کے مقام پر ہیوی مشینری لے جانے والا ٹرک الٹنے سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے

جمعرات 26 مئی 2016 13:39

ہری پور۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) سرائے نعمت خان میں سوکا کے مقام پر ہیوی مشینری لے کر جانے والا ٹرک الٹنے سے ڈرائیور سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، ٹرک الٹنے سے ڈرائیور انور زیب اور دلبر خان شدید زخمی ہوئے، مقامی رضاکاروں نے ویلج ناظم محمد طفیل کے ہمراہ زخمیوں کو سرائے نعمت خان ڈی ٹائپ ہسپتال پہنچایا جہاں پر انہیں طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے متعلقہ افسران بالا سے گذارش کی ہے کہ ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کے باعث انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے، ڈی ٹائپ ہسپتال میں ایمرجنسی کی ضروریات کیلئے ادویات فی الفور فراہم کی جائے تاکہ یہاں آنے والے مریضوں کا علاج ممکن ہو سکے۔