ٹی ایم اے پلازہ حویلیاں کی دکانوں کی نیلامی 5 جون کو ہو گی، تحصیل ناظم حویلیاں

جمعرات 26 مئی 2016 13:39

حویلیاں۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) ٹی ایم اے پلازہ حویلیاں کی دکانوں کی نیلامی 5 جون کو ہو گی۔ بولی میں حصہ لینے کے خواہش مند5 جون سے پہلے فارم وصول کر لیں۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل ناظم حویلیاں سردار ارسل پرویز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے پلازہ اعظم خان روڈ تکمیل کے بعد تحصیل کونسل کی ملکیت میں آ چکا ہے جس کی نیلامی کا اشتہار بھی صوبائی حکومت نے جاری کر دیا ہے، اس سلسلہ میں ٹی ایم اے آفس سے فارم وصولی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ پلازہ کی نیلامی عام 5جون کو ہو گی، خواہش مند حضرات ٹی ایم اے آفس سے ضروری معلومات اور فارم وصول کر سکتے ہیں۔