روچ ڈیل میں واقعہ چرچ میں اذان کے بعد با جماعت نماز، نئی مثال قائم ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 مئی 2016 13:36

روچ ڈیل میں واقعہ چرچ میں اذان کے بعد با جماعت نماز، نئی مثال قائم ہو ..

برطانیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26مئی2016ء): یوں تو اسلام فوبیا دنیا بھر میں پایا جاتا ہے لیکن یو کے کی ایک چرچ میں اذان اور با جماعت نماز کی ادائیگی نے اس تاثر کو ختم کر دیا ہے کہ بیرون ملک مسلمان ہمیشہ ہی مذہب پرستی کا شکار ہوتے ہیں۔ یو کے کے علاقہ روچ ڈیل میں واقعہ سینٹ اینڈریو چرچ میں تمام مذاہب کے مابین دوستی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی غرض سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں یو کے میں موجود مسلمان ، سکھ، ہندو، یہودی اور مسیحی برادری نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکا کا کہنا تھا کہ تقریب تمام مذاہب کے مابین ہم آہنگی اور دوستی کے رشتے کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہو گی۔ کیونکہ مذہب دنیا کے ہر کونے میں مذہب ہی ہوتا ہے ۔ مذہب کو کسی ایک کمیونٹی اور ملک تک محدود نہیں رکھا جا سکتا۔ چرچ میں اذان کی آواز نہ صرف گونجی بلکہ اذان کے بعد مسلمانوں نے باجماعت نماز بھی ادا کی۔ مسلمانوں نے چرچ انتظامیہ کی جانب سے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات دنیا سے اسلام فوبیا کو ختم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔