وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،محمدنبی

جمعرات 26 مئی 2016 13:34

پشاور۔26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) میرہ کچوڑی محلہ صنوبر کے نامور سماجی کارکن محمد نبی نے یوم تکبیر پاکستان کے حوالے سے ایک بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے ایٹمی قوت بناکر پاکستان کو ترقی یافتہ اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار میرہ کچوڑی محلہ صنوبرکے مسلم لیگی رہنما محمدنبی نے یوم تکبیر پاکستان کے حوالے سے ایک بیان میں کہی‘انہوں نے کہاکہ جو ممالک ایٹمی طاقت سے محروم ہیں ان کا وجود خطرات سے دوچار رہتا ہے ‘انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ہی ملکی بقاء کی ضامن ہے۔

متعلقہ عنوان :