Live Updates

شارجہ: رمضان المبارک میں پبلک پارکوں اور کار پارکنگ کے اوقات کار اعلان

جمعرات 26 مئی 2016 13:26

شارجہ: رمضان المبارک میں پبلک پارکوں اور کار پارکنگ کے اوقات کار اعلان

شارجہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26مئی 2016ء) : شارجہ میونسیپیلٹی کی طرف سے رمضان المبارک میں پارکوں کے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے ،جس کے تحت تمام رہائشی پارک 8 بجے صبح سے رات ایک بجے تک کھلے رہیں گے ، سوائے چار پارکوں کے جن میں السفیہ ، المحطا،ابو شگرہ،اور ال نحدہ، جو کہ سپہر چار بجے سے رات ایک بجے تک کھلیں گے۔ الموعضہ نیشنل پارک صبح 8بجے سے لیکر رات ایک بجے تک کھلا رہے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کار پارکنگ کے اوقات کا ر کچھ اسطرح ہیں۔صبح آٹھ بجے سے ایک بجے دوپہر اور شام سات بجے سے رات بارہ بجے تک کار پارکنگ کے اوقات کا ر ہیں۔ شارجہ میونسیپلیٹی اس دفعہ شہر کے صنعتی علاقے میں پانچ افطار ٹینٹ لگا رہی ہے ۔ جس میں 32,00ملازمین روزہ داروں کی خدمت کے لیئے موجود ہوں گے۔ اسکے علاوہ گاڑیوں والوں دوران سفر مختلف چوراہوں اور سڑکوں کے کنارے مفت افطار دیا جائے گا۔ تا کہ وہ افطاری کے لئے تیز گاڑی نہ چلایئں۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :