داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 14ارب 69کروڑ 52لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعرات 26 مئی 2016 13:23

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے رواں مالی سال 2015-16ء میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 14ارب 69کروڑ 52لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے پاکستان رینجر کیلئے 80کروڑ ، فرنٹیئر کور بلوچستان کیلئے 50کروڑ ، خیبر ایجنسی میں سپیشل سکیورٹی ڈویژن کیلئے 22کروڑ ، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کیلئے 30کروڑ، سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے 4ارب ، مالاکنڈ اور سوات میں دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کیلئے 27کروڑ 70لاکھ روپے سمیت مخلتف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔