وزارت امورکشمیر اور گلگت بلتستان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 21ارب 84کروڑ 14لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعرات 26 مئی 2016 13:23

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے رواں مالی سال میں سرکاری شعبہ کی ترقیاتی پروگرام میں وزارت امورکشمیر اور گلگت بلتستان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 21ارب 84کروڑ 14لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 23ارب 23کروڑ 70لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے تھے ۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ہرپوہائیڈرو پاور پراجیکٹس کیلئے 14کروڑ 94لاکھ ، 16میگاواٹ نلتر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 16کروڑ ، نلتر Vکیلئے ایک ارب ، گلگت بلتستان 8بلاک کیلئے 9ارب 42کروڑ اور میر پور واٹر سپلائی اور سیوریج کیلئے 35 کروڑ روپے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔