تیز ترین مواصلاتی نظام نے دنیا میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے،محکمہ زراعت

جمعرات 26 مئی 2016 13:16

فیصل آباد۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء)محکمہ زراعت توسیع کاشتکاروں کی بروقت رہنمائی کیلئے عصر حاضر کے تمام تقاضوں کو پورا کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتا ہے جبکہ مذکورہ ادارہ کاشتکاروں کے شانہ بشانہ جدید پیدواری ٹیکنالوجی کی منتقلی اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے لیڈر کا رول جاری رکھے گا۔ محکمہ زراعت فیصل آبادکے ترجمان نے کہاکہ دور حاضر میں تیز ترین مواصلاتی نظام نے دنیا میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے جس میں انٹرنیٹ کا نظام سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیزذرائع ابلاغ کا جدید اور موٴثر ذریعہ ہیں اس لئے زرعی تحقیق کے نتائج اور فصلوں کے جدید ٹیکنالوجی کے پیکچ کو بلاتاخیر کاشتکاروں تک پہنچانے کے لیے محکمہ زراعت توسیع پنجاب کی فیلڈ سروسز کو موٴثر اور فعال بنانے کے لیے اس کی تشکیل نو کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ زراعت توسیع کی تنظیم نو اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے عصر حاضر کے تقاضوں کو پورا کر کے اپنا بہترین کردارادا کرنے میں مدد ملے گی۔