با غبا ن پھلدار پودوں کی نگہداشت کر یں ،ما ہر ین

جمعرات 26 مئی 2016 13:16

فیصل آباد۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء)ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد زرعی سائنسدانوں نے کہاہے کہ گرم ہواؤں ، دھوپ کی شدت ، لو کے اثر کے باعث چھوٹے و بڑے پھلدار پودوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے لہٰذا باغبان پودوں کی مناسب نگہداشت یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے باغبانوں کو سفارش کی کہ وہ موسم گرما میں پھلدار خصوصاً چھوٹے پودوں کو زیادہ درجہ حرات اور گرم ہوا سے محفوظ بنانے کے لیے ان کی مناسب نگہداشت کریں ۔

انہوں نے کہاکہ باغبان گرمیوں میں چھوٹے پودوں کو ہفتہ میں دوبار جبکہ بڑے پودوں کو8 سے 10 دن کے وقفہ سے پانی لگائیں نیز گرمیوں میں آبپاشی صبح یا شام کے وقت کریں۔ انہوں نے کہاکہ مئی و جون کے مہینوں میں پھلدار پودوں کے تنوں کو نیلا تھوتھا و چونا کے محلول سے سفید ی کی جائے تاکہ تنے گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔