اداکارہ میرا اپنی فلم ” ہوٹل “ کی ناکامی پر دلبرداشتہ ہو کر رو پڑیں

جمعرات 26 مئی 2016 13:02

اداکارہ میرا اپنی فلم ” ہوٹل “ کی ناکامی پر دلبرداشتہ ہو کر رو پڑیں

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) اداکارہ میرا اپنی فلم ہوٹل “ کی ناکامی پر دلبرداشتہ ہو کر رو پڑیں ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا نے چار سال قبل فلم ہوٹل “ شروع کی تھی اور ان کو بڑی امید تھی کہ یہ فلم سرکٹ میں شاندار بزنس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی تاہم فلم ریلیز کے بعد متاثر کن بزنس نہ کر سکی اور فلم کو جلد سینما گھروں سے اتارنے کے بعد اداکارہ میرا شدید مایوسی سے دوچار ہوئیں اور اپنی فلم کے ہٹ نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر رو پڑیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ میرا کو توقع تھی کہ فلم کی کامیابی کے بعد ان کو بھی دوبارہ فلموں میں مرکزی کردار کی پیشکش شرو ع ہو جائیں گی لیکن فلم کی ناکامی نے ان کے تمام ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

متعلقہ عنوان :