الحمرا ء کلچرل کمپلیکس میں نئے اسٹیج ڈرامے ” منا چوک “کی اوپنگ

جمعرات 26 مئی 2016 12:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء)الحمرا ء کلچرل کمپلیکس میں نئے اسٹیج ڈرامے ” منا چوک “کی اوپنگ ہوئی ۔ گزشتہ روز الحمراء میں نئے اسٹیج ڈرامے کے اداکاروں کو سکرپٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقدہوئیجس میں مہمان خصوصی باقر حسین،آصف راہی اور چوہدری شوکت تھے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ”مناچوک“کی کاسٹ میں مجاہد عباس، ظفر بٹ، افشاں چیمہ، سلیم پنچھی، پپوٹھاکر، محبوب مستانہ ،توقیر زیدی ،انور ماہی، سلطان امین، شبانہ بھٹی، شیزا جان، صبا رانا ،نگینہ خان، روشنی، فرح چوہدری اور تعبیر برال سمیت دیگراداکارشامل ہیں۔

ڈارمے کے پروڈیوسر ملک ریاض اور ملک یونس ہیں،تحریرمنیرراج کی ہیں ،ڈاریکٹر ظفربٹ اور ایسوسی ایٹ ڈاریکٹر عظیم نور ہیں۔