میرینو مانچسٹر یونائیٹڈ میں دوبارہ روح پھونک دیں گے ‘ پال سکولز

جمعرات 26 مئی 2016 12:52

میرینو مانچسٹر یونائیٹڈ میں دوبارہ روح پھونک دیں گے ‘ پال سکولز

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کلب کیسابق کھلاڑی پال سکولز نے کہا ہے کہ اگر مانچسٹر یونائیٹڈ نیجوزے میرینو کو کوچ تعینات کر دیا تو مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم ایک بار بھر ایسا کھیل پیش کرے جس شائقین لطف اندوز ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پال سکولز نے جوزے میرینو کی تعیناتی کے حوالے سے کہا کہ انھیں امید ہے کہ سابق چیلسی کوچ برخاست کیے جانے والے کوچ وان گال سے سبق سیکھیں گے اور ان کی تعیناتی مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

سر ایلکس فرگوسن کے27 سالہ دور کے بعد مانچسٹر یونائٹیڈ تین برسوں میں دو کوچوں کو ان کی مدت ملازمت سے پہلے ہی فارغ کر چکا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیلسی کے سابق کوچ جوزے میرینو کو اگلے 24گھنٹوں میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا کوچ تعینات کر دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

مانچسٹر یونائیٹڈ اور جوزے میرینو کے مابین گذشتہ دو دنوں سے مذاکرات جاری ہیں مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کے بورڈ نے پیر کے روز وان گال کو برخاست کرنے کا اعلان کیا تھا ‘سر ایلکس فرگوسن کے مستعفی ہونے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ نے پہلے ڈیوڈ موے کو کوچ مقرر کیا تاہم صرف سات ماہ بعد ہی انھیں برخاست کر دیاگیا۔

ڈیوڈ موے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ نے ہالینڈ کے مشہور کوچ وان گال کو تعینات کیا جو اپنا تین سالہ کنٹریکٹ پورا نہ کر سکے اور دو سال بعد ہی انھیں بھی فارغ کر دیا گیاوان گال نے اپنے دو سالہ دور میں صرف ایک بار ایف اے کپ جیت سکے ۔

متعلقہ عنوان :