یوم تکبیر کے سلسلہ میں فٹ بال میچ 28 مئی ہوگا

جمعرات 26 مئی 2016 12:31

یوم تکبیر کے سلسلہ میں فٹ بال میچ 28 مئی ہوگا

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء)راولپنڈی ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم تکبیر کے سلسلہ میں فٹ بال میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا،راولپنڈی ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری امجد علی نے بتایا کہ میچ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور میرمشتاق احمد میچ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ہونگے، انہوں نے کہا کہ میچ کے لئے راولپنڈی کی دو فٹ بال ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی راولپنڈی گرین اور راولپنڈی وائٹس کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، میچ کے اختتام پر راولپنڈی ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو ٹرافی دیں گے-