گیل کی خاتون صحافی سے ذو معنی گفتگو ، راجیو شکلا کا معاملہ بی سی سی آئی کے سامنے اٹھانیکا فیصلہ

جمعرات 26 مئی 2016 12:28

گیل کی خاتون صحافی سے ذو معنی گفتگو ، راجیو شکلا کا معاملہ بی سی سی آئی ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا نے برطانوی خاتون صحافی سے انٹرویو میں ذومعنی باتیں کرنے والے کرس گیل کا معاملہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین سٹار بیٹسمین کیخلاف مذکورہ انگلش خاتون صحافی نے الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے ان سے ’ ذومعنی ‘ اور ’ معیوب ‘ باتیں کیں جو ان کی اخلاقی گراوٹ کی عکاس ہیں، اس معاملے پر آسٹریلوی فرنچائز میلبورن رینیگیڈز نے گیل کو آئندہ سیزن کیلیے نیا معاہدہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،انگلش کاوٴنٹی سمر سٹ سے بھی گیل کو ممکنہ سنسر شپ کا سامنا رہے گا۔

اب آئی پی ایل چیف راجیو شکلا نے گیل کا معاملہ بورڈ میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، انھوں نے کہاکہ پلیئرز کو عوامی سطح پر اپنا رویہ بہترین رکھنا چاہیے،ایسے واقعات ہمارے ایونٹ کی ساکھ کیلیے بھی نقصان دہ ہیں۔