انگلش فاسٹ باوٴلر ریس ٹوپلی انجری کی وجہ سے تین ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر

جمعرات 26 مئی 2016 12:28

انگلش فاسٹ باوٴلر ریس ٹوپلی انجری کی وجہ سے تین ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باوٴلر ریس ٹوپلی انجری کی وجہ سے تین ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں جس کے باعث اگست میں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 22 سالہ ریس ٹوپلی کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں اور سری لنکا کے خلاف اگلے ماہ ہونے والی ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں جبکہ انھیں تین ماہ کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

ریس ٹوپلی نے انگلینڈ کو متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سریز میں کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔ریس ٹوپلی کمرمیں درد کے باعث اگست تک کرکٹ نہیں کھیل پائیں گے جبکہ پاکستان اپنے دورہ انگلینڈ میں 24 اگست سے 4 ستمبر تک ون ڈے سیریز کھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :