میں ریسلر نہیں لگتی اور مجھے اس کا ڈر تھا‘انوشکا شرما
جمعرات 26 مئی 2016 12:08
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما جو سلمان خان کے ہمراہ فلم ”سلطان“ میں ایک ریسلر کا کردار کرتی نظر آئیں گی، کا کہنا ہے کہ فلم کے حوالے سے انھیں سب سے زیادہ خوف یہی تھا کہ وہ پہلوان نظر نہیں آتیں۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر انوشکا کا کہنا تھاکہ میں بہت پریشان تھی، ہمارے ذہن میں پہلوانوں کا تصور ہمیشہ سے ذرا مختلف ہوتا ہے اور میں پروڈیوسر ادتیہ چوپڑا سے اکثر سوال کرتی تھی کہ آخر مجھے پہلوان بنانے کا خیال انہیں کیسے آیا۔
انوشکا کا مزید کہنا تھا کہ لیکن جب میں نے اس حوالے سے ریسرچ کی تو مجھے معلوم ہوا کہ دنیا میں ایسے بہت سے ریسلر ہیں جو میری طرح نظر آتے ہیں، پھر میں نے ریسلنگ سیکھی اور مجھے خوشی ہے کہ میں فلم میں یہ کر پائی ہوں۔(جاری ہے)
فلم سلطان میں انوشکا شرما نے عارفہ نامی ریسلر کا کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ انوشکا شرما اپنے کیرئیر میں پہلی مرتبہ سلمان خان کے ہمراہ کام کرنے جارہی ہیں، اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں ان کی سلمان کے ساتھ آن اسکرین کیمسٹری کافی مختلف ہے، یہ فلم دو پہلوانوں کے بارے میں ہے اور فلم کا فوکس اس بات پر ہے کہ وہ زندگی میں آنے والی مشکلات کا سامنا کیسے کریں گے۔
انوشکا کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس فلم کے ساتھ ان کی کئی دلچسپ یادیں وابستہ ہیں اور وہ انہیں کبھی نہیں بھولیں گی۔فلم”سلطان“ رواں سال عید پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.