سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ فلم عاشقی کے تیسرے سیکوئل کیلئے منتخب
جمعرات 26 مئی 2016 12:01
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) بھارتی فلم نگری کی شہرہ آفاق فلم ”عاشقی“ کے تیسرے سیکوئل میں نوجوان اداکار سدھارت ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ کوکاسٹ کرلیا گیا ہے۔معروف ہدایتکارمہیش بھٹ کی 1990 میں ریلیز ہونے والی فلم ”عاشقی“ میں اداکار راہول رائے اور انو اگروال نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں دونوں کی اداکاری کوشائقین نے بے حد پسند کیا تھا جب کہ فلم کے دوسرے سیکوئل میں نوجوان اداکاروں ادتیا رائے کپور اور اداکارہ شردھا کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلم نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد اب پروڈیوسر بھوشن کمارنے فلم کا تیسرا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ”عاشقی“ کے تیسرے سیکوئل کے لیے اداکار ہریتھک روشن اور سونم کپور کوپیشکش کی گئی تھی تاہم دونوں اداکاروں کے انکار کے بعد سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ کو فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جب کہ سدھارت ملہوترا کا فلم میں کام کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کروں گا اور امید ہے کہ مداحوں کو فلم پسند آئے گی۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ دونوں اداکاروں نے 2012 میں ریلیز ہونے والی دلم ”اسٹوڈنٹ آف دی ایئر“ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.