ریو اولمپکس گیمز 2016ء کے شروع ہونے میں 71 دن باقی

جمعرات 26 مئی 2016 11:08

ریو ڈی جنیرو ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) رواں برس برازیل میں شیڈول ریو اولمپکس گیمز کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے، میگا گیمز کے آغاز میں 71 روز باقی رہ گئے، میگا گیمز کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

گیمز 5 سے 21 اگست تک منعقد ہوں گے جس میں 160 سے زائد ممالک سے 8 ہزار کے قریب ایتھلیٹس کی شرکت متوقع ہے اور ایونٹ میں شریک مردوخواتین کھلاڑیوں کے درمیان 28 کھیلوں کے 306 ایونٹس منعقد ہوں گے۔

برازیل کو میگا گیمز کے انعقاد میں سخت چیلنجز کا سامنا ہے اور اس وقت سیاسی بحران بھی زوروں پر ہے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ کا کہنا ہے کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود مجھے پورا یقین ہے کہ گیمز کامیاب اور یادگار ہوں گے اور سیاسی بحران کا گیمز پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ یونان میں اولمپکس گیمز کی مشعل روشن ہوچکی ہے اور وہ اپنے سفر پر گامزن ہے۔

متعلقہ عنوان :